بغداد27اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق اور شام میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 51 عام شہری مارے گئے ہیں۔ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار اس بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس طرح سن 2014 سے جاری فضائی کارروائیوں میں عام شہریوں کی مجموعی ہلاکتیں 786 ہو گئیں ہیں۔ اتحاد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عام شہریوں کی جانب سے ہلاکتوں کی زیادہ تر رپورٹیں غیرمصدقہ تھیں، تاہم ان میں سے 16 کو میرٹ پر جانچا گیا۔